11 مئی 2017 - 16:53
سعودی سیکورٹی فورسز کا شیعہ نشین علاقے العوامیہ پر حملہ+ تصاویر

سعودی سیکورٹی فورسز نے مشرقی سعودیہ میں واقع شیعہ نشین علاقے العوامیہ پر دھاوا بول دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ذرائع ابلاغ نے سعودی فوجیوں کی جانب سے شیعہ نشین علاقے العوامیہ پر دھاوا بولنے اور آل سعود کے آلہ کاروں کی اس علاقے کے نہتے عوام کیساتھ جھڑپوں کی خبر دی ہے۔
 سعودی سیکورٹی فورسز نے مشرقی سعودیہ میں واقع شیعہ نشین علاقے العوامیہ پر دھاوا بول دیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے مشرقی علاقوں میں شیعہ اکثریتی آبادی ہے جو ہمیشہ سے آل سعود کے ظلم و بربریت کا نشانہ بنتے آرہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آل سعود کی سیکورٹی فورسز نے مشرقی سعودی عرب میں واقع العوامیہ علاقے پر حملہ کیا ہے جبکہ فائرنگ سے ایک شیعہ جوان بھی شہید ہوگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینکڑوں کی تعداد میں سعودی فورسز نے چاروں طرف سے العوامیہ کے گاوں المسورہ کا محاصرہ کیا ہے اور شیعہ آبادی کے مکانات کو مکمل طور پر مسمار کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

سعودی علاقے العوامیہ سے ارسال کی گئی تصاویر سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہےکہ سعودی فورسز کی اس علاقے کے عوام کیساتھ جھڑپیں ہوئی ہیں۔

سعودی فوجیوں نے حملے کے بعد المسورہ میں واقع علاقےالشملی کے کچھ گھروں کومنہدم کردینا شروع کردیا ہے اوراسی حملے کے دوران سعودی فورسز نے ایک شیعہ جوان کو گولی مارکر شہید کردیا ہے جبکہ متعدد افراد کے اخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲